نئی دہلی،19اگسٹ(ایجنسی) تعلیم پر اعلی ترین مشاورتی کونسل کی دن بھر کی میٹنگ چہارشنبہ کو یہاں شروع ہوئی، جس میں کلاس آٹھ تک کسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کرنے اور دسویں کلاس میں پھر سے بورڈ کے امتحان نافذ کرنے پر نظر ثانی کی جائے گی.
'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">یونین منسٹر سیمرتی ایرانی کی صدارت میں ہو رہی اس میٹنگ میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مینکا گاندھی نے مشورہ دیا کہ اسکولوں میں طالبات کو سینٹری نیپکن تقسیم کئے جائیں تاکہ طالبات کی پڑھائی چھوڑنے کی شرح میں کمی لائی جا سکے. اس تجویز کا بہت سے ریاستوں نے حمایت کی اور حکومت نے عزم ظاہر کیا کہ اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا.